Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ اسمبلی: محمد ﷺ کے نام کیساتھ خاتم النبیین لگانے سے متعلق قرارداد پیش

اپ ڈیٹ 16 جون 2020 07:42am

کراچی: ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی محمد حسین نے حضرت محمد ﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لگانے سے متعلق قرارداد سندھ اسمبلی میں پیش کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے قرارداد کی تائید کی جبکہ اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی محمد حسین کو کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں اس کی حمایت کرتا ہوں۔

 قرارداد کے مطابق حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ عزوجل کے آخری نبی ہیں اور جب بھی اُن کا نام آئے تو اس کے ساتھ خاتم النبیین ضروری طور پر لکھا اور پڑھا جائے۔